بدھ 23 ستمبر 2026 - 11:03
اکوڑہ خٹک؛ مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ

حوزہ /  مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے ایک وفد نے اکوڑہ خٹک، خیبر پختونخوا میں قائم تاریخی دینی مرکز جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا. جہاں ملکی و دینی امور سمیت مختلف موضوعات پر اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء کرام کے وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام شامل تھے۔

جامعہ دارالعلوم حقانیہ پہنچنے پر جامعہ کے علمائے کرام، بالخصوص مہتمم مولانا راشد الحق اور امیر جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا عبد الحق ثانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اکوڑہ خٹک؛ مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ

وفد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور بالخصوص جامعہ کی عظیم الشان اور تاریخی لائبریری کا مشاہدہ کیا۔ لائبریری میں دینی، علمی، تاریخی، سیاسی اور دیگر علوم و فنون سے متعلق نادر اور قیمتی کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

اکوڑہ خٹک؛ مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا دورہ

اس موقع پر علماء کرام کو خطی اور نادر نسخے بھی دکھائے گئے۔ وفد میں شامل علماء کرام نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha